۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں کا دورہ

حوزہ/ مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی اور صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے ضلع اوستہ محمد کا تنظیمی دورہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی اور صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے ضلع اوستہ محمد کا تنظیمی دورہ کیا۔

اس موقع پر امام بارگاہ گلستان مہدی میں تنظیمی عہدیداروں کے ساتھ نشست کی گئی، جبکہ سابقہ سٹی صدر ایم ڈبلیو ایم اوستہ محمد محمد شریف رند کی وفات پر مرحوم کے بھائی اور فرزند سے تعزیت کی۔

ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں کا اوستہ محمد کا دورہ

امام بارگاہ گلستان مہدی اوستہ محمد میں تنظیمی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ امت مسلمہ کے درمیان نوے فیصد مسائل پر اتفاق رائے موجود ہے جبکہ اختلاف فقط دس فیصد مسائل پر ہے۔ اھل سنت کے مختلف مسالک دیوبندی بریلوی اھل حدیث وغیرہ میں بھی فروعی مسائل میں شدید اختلافات موجود ہیں مگر اس کے باوجود ہم نے آپس میں محبت اور اخوت کے ساتھ رہنا ہے۔ اختلافی مسائل کو ہوا دینے کی بجائے مشترکات پر تاکید کی جائے۔

انہوں نے اس موقع پر سبی روڈ دشت پر زائرین امام حسین علیہ السلام کے قافلے پر شرپسندوں کے پتھراو کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت اور ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ شرپسندوں کے خلاف سخت ایکشن لیں۔ زائرین کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔

ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں کا اوستہ محمد کا دورہ

اس موقع پر صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ حضور سید الانبیاء ﷺ کے صدقے میں اللہ تعالیٰ نے کائنات کو پیدا کیا۔ آپ وجہ تخلیق کائنات ہیں۔ شیعہ سنی مسلمان مل کر حضور سرور کائنات کا جشن میلاد مناتے ہیں۔

انہوں نے زائرین پر یزیدی ٹولے کی جانب سے پتھراؤ کی مذمت کرتے ہوئے مستقبل میں ایسی شرپسندی روکنے کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر ضلعی صدر اوستہ محمد منظور حسین اور ضلعی جنرل سیکرٹری اکبر علی چنہ نے ضلع میں تنظیمی فعالیت سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی سید حسن ظفر اور ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم جعفر آباد سید اسرار حسین شاہ خصوصی طور پر شریک ہوئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .